میری والدہ 3 بار موٹروے سے اغواء ہوچکی ہیں، زویا ناصر

ْکچھ روز قبل تین تلوار پر ڈاکو نے گاڑی روک لی، میرے چیخنے چلانے پر ڈاکو بھاگ گیا، اداکارہ

بدھ 3 نومبر 2021 22:54

میری والدہ 3 بار موٹروے سے اغواء ہوچکی ہیں، زویا ناصر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اٴْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْن کی والدہ 3 بار موٹروے سے اغواء ہوچکی ہیں۔حال ہی میں زویا ناصر نے اداکار جنید خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اٴْنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔دورانِ پروگرام زویا ناصر نے بتایا کہ ’اٴْنہیں موٹروے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ اٴْن کی والدہ 3 بار موٹروے سے اغواء ہوچکی ہیں‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ’ڈاکو میری والدہ کو اٴْن کی گاڑی سمیت اغواء کرکے کہیں سٴْنسان علاقے میں لے جاتے تھے اور پھر وہاں اٴْنہیں چھوڑ دیتے تھے‘۔اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ روز پہلے کی بات ہے، میں اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ سے واپس آرہی تھی تو تین تلوار پر ایک ڈاکو نے ہماری گاڑی روک لی‘۔زویا ناصر نے کہا کہ ’ڈاکو نے کار کا دروازہ کھلوایا اور کہا کہ آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے فوراًً دے دو‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اٴْس کے بعد ٹینشن میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا اور میں نے زور زور سے چیخنا چلانا شروع کردیا جس کے بعد وہ ڈاکو بھاگ گیا‘۔
وقت اشاعت : 03/11/2021 - 22:54:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :