عدنان صدیقی بھی امیتابھ بچن کے خیالات سے متفق

اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینماء دو قوموں کو قریب لاتے ہیں، سینئر اداکار

بدھ 1 دسمبر 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینماء دو قوموں کو قریب لاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر خیالات سے اتفاق کیا ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ وہ امیتابھ بچن صاحب کے خیالات سے متفق ہیں‘۔انہوں نے لکھا کہ’اختلافات کے دوران آرٹ اور سینماء دو قوموں کو قریب لاتے ہیں‘۔اداکار نے لکھا کہ’خوبصورتی سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنے میں ہے‘۔

وقت اشاعت : 01/12/2021 - 23:23:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :