فلمسازغلام جیلانی گام نئی پنجابی فلم ’’بالا لاہوری‘‘کی ڈائریکشن دیں گے

فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،جلدہی اس فلم کی عکسبندی کا آغازکردیا جائیگا۔

ہفتہ 4 دسمبر 2021 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء ) فلمسازغلام جیلانی گام نے عرصہ بعد ایک بارپھر سے ہدائیتکاری میں قدم رکھ دیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کودرجنوں شاہکارفلمیں دینے اور سینکڑوں نئے چہروں کومتعارف کروانے والے فلمسازغلام جیلانی گام فلمسازمہراسلم کی نئی پنجابی فلم’’بالا لاہوری‘‘کی ڈائریکشن دیں گے،فلم میں مہراسلم مرکزی کردارادا کررہے ہیں،اس فلم کو ایورگرین موویزکے بینرتلے بنایا جارہا ہے ،فلم کے مصنف وہدائیتکار غلام جیلانی گام ہیں،جبکہ میوزک تابونے مرتب کیا ہے،فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،جلدہی اس فلم کی عکسبندی کا آغازکردیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 20:04:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :