اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کا منڈپ شیشے سے بنایا جائے گا

شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے ،راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی

پیر 6 دسمبر 2021 16:52

اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کا منڈپ شیشے سے بنایا جائے گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کا منڈپ شیشے سے بنایا جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے منڈپ شاہی انداز میں سجایا جائے گا، کترینہ اور وکی کوشل شیشے کے خصوصی منڈپ کے گرد پھیرے لیں گے۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے استعمال کیے جانے والے خیمے (ٹینٹ) بھی خصوصی طور پر ممبئی سے منگوائے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی میں 120 ہائی پروفائل مہمان شرکت کریں گے جس کے سبب راجھستان میں واقع ریزورٹ کے باہر نقل حرکت بند کر دی جائے گی اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی غیر معمولی سطح پر ہوں گے۔

وقت اشاعت : 06/12/2021 - 16:52:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :