جب مرد کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں ہوتا تووہ عورت کی کردار کشی کرتا ہے ‘ وینا ملک

جائیدادیں فروخت کر کے بچوں پر پیسے خرچ کئے ،میرے بچے دو بار میرے اوپر ہی فروخت کئے گئے

منگل 14 دسمبر 2021 11:56

جب مرد کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں ہوتا تووہ عورت کی کردار کشی کرتا ہے ‘ وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2021ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میںنے اپنے ساتھ ہر طرح کاظلم ہونے کے باوجود میاں بیوی کارشتہ نبھانے کی کوشش کی ، سب چیزوںکو اس لئے پس پشت ڈالا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ میر اوقت قیمتی ہے اور اس شخص کے پاس کچھ بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

ویڈیو بیان میں وینا ملک نے کہا کہ جب مرد کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں ہوتا تووہ عورت کی کردار کشی کرتا ہے ،شوق سے کردارکشی کی جائے کیونکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

اداکارہ نے کہاکہ یہاںتک کہ میرے نام پر بہت سے لوگوںسے ادھار پیسے کھائے گئے او رکچھ لوگ اتنے قابل احترام تھے کہ میںنے انہیں پیسے واپس کئے ہیں۔ وینا ملک نے کہا کہ آپ جتنی بلیک میلنگ کر لیں میںآپ کی خواہش کے مطابق پیسے نہیںدوںگی ۔میںبیس جائیدادیں فروخت کر کے بچوں پر پیسے خرچ کر چکی ہوں،میرے بچے دو بار میرے اوپر ہی فروخت کئے گئے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 14/12/2021 - 11:56:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :