صبا ء قمر، احسن خان اور میکال ذوالفقار ڈرامہ سیریل ’’فراڈ ‘‘میں اکٹھے نظر آئینگے

بدھ 15 دسمبر 2021 11:51

صبا ء قمر، احسن خان اور میکال ذوالفقار ڈرامہ سیریل ’’فراڈ ‘‘میں اکٹھے نظر آئینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2021ء) معروف اداکارہ صبا ء قمر، احسن خان اور میکال ذوالفقار ڈرامہ سیریل ’’فراڈ ‘‘میں اکٹھے نظر آئیں گے ۔اس ڈرامے کی کہانی زنجیبل عاصم شاہ نے تحریر کی ہے اور اسے آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پروڈیوس کیا جائے گا۔ثاقب خان کی ہدایات میں بنائے جانے والے اس ڈرامے کو نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جس کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔

(جاری ہے)

اداکار ہ صباء قمر کے بعد اداکارہ امیکال ذوالفقار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صرف وقت بتائے گا کہ وہ دوسروں کو دھوکہ دے گا یا لوگ اسے دھوکہ دیں گے۔اس ڈرامے کے ذریعے احسن خان اور صبا ء قمر طویل عرصے بعد اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔انہوں نے آخری مرتبہ زی فائیو کی فلم مومل رانو میں کام کیا تھا۔صبا ئء قمر، احسن خان اور میکال ذوالفقار اس سے قبل 2011 میں ڈرامہ سیریل پانی جیسا پیار میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ثاقب خان کی ہدایات میں بنائے جانے والے اس ڈرامے کو نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جس کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔
وقت اشاعت : 15/12/2021 - 11:51:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :