آئٹم سانگ کرنا چیلنج ہوتا ہے ،میرے نزدیک یہ معمول کے رقص سے مختلف ہے ‘ ستارہ بیگ

پرستاروں کی چاہت اور عزت میرا کل اثاثہ ہے ،کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 25 دسمبر 2021 12:05

آئٹم سانگ کرنا چیلنج ہوتا ہے ،میرے نزدیک یہ معمول کے رقص سے مختلف ہے ‘ ستارہ بیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2021ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ پرستاروں نے جو عزت دی ہے اسے ساری زندگی فراموش نہیں کر سکوں گی اور یہی چاہت اور عزت میرا کل اثاثہ ہے ،میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور میری ساری توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آئٹم سانگ کرنا چیلنج ہوتا ہے ، میرے نزدیک یہ معمول کے رقص سے مختلف چیز ہے اور اس کے لئے غیر معمولی محنت کرنا پڑتی ہے ۔ ستارہ بیگ نے کہا کہ میں اسٹیج کی سیاست میں نہیں پڑی بلکہ اپنے کام سے کام رکھا اور یہی وجہ ہے کہ مجھے انتہائی کم عرصے میں وہ مقام حاصل ہوا جس کے لئے فنکاروں کو کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں۔

وقت اشاعت : 25/12/2021 - 12:05:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :