زیب بنگش کا اپنے ٹیچر استا د نصیر الدین سامی کی سالگرہ پر خوبصورت خراج تحسین

منگل 4 جنوری 2022 18:42

زیب بنگش کا اپنے ٹیچر استا د نصیر الدین سامی کی سالگرہ پر خوبصورت خراج تحسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ اور نغمہ نگارزیب بنگش نے اپنے سو شل میڈیا اکاونٹ پرپاکستانی موسیقی میں استاد کا درجہ رکھنے والے استاد نصیر الدین سامی صاحب کو ان کی سالگرہ پر گرم جوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے دل کو چھولینے والا ایک نوٹ تحریرکیا ہے۔گلوکارہ نے اپنی اور استاد کی ایک دلکش تصویر شیئرکرتے ایک صحیح استاد کی تلاش کے لیے اپنے سفر کے بارے میں لکھا،جو ان کی رہنمائی اور ان کے ہنر میں مہارت حاصل کرنے میں ان کی مدد کرسکے۔

زیب نے لکھا کہ "میں بچپن سے ہی کلاسیکی موسیقی کی جانب راغب ہوں، لیکن مجھے اپنے پہلے البم اور دوکامیاب گانوں کے ریلیز ہونے تک صحیح استاد نہیں مل سکا، ایسے وقت میں جب صحیح استاد کی تلاش بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہوگئی اور میں مایوسی کا شکار ہوگئی، گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لوگوں نے مجھے یہ کہہ کر بھی تسلی دینے کی کوشش کی کہ جب کسی کو خدا کی جانب سے آواز عطاء کی گئی ہو تو سیکھنا ضروری نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

زیب نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "میں ہمیشہ سے ہی یہ بات محسوس کرتی رہی ہوں کہ میری آواز موسیقی کے لیے خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے، اور استاد نصیر الدین سامی جیسے استاد کا ہونا اس تحفے کو مکمل کرتا ہے، اس کی پوسٹ کتنی خوبصورتی سے یہ بیان کرتی ہے کہ آپ کی زندگی میں ایک بڑے استاد کا ہونا کتنا ضروری ہے، اپنی زندگی میں"جان "کی موجودگی اور ان کی تعلیمات کے لیے شکرگزار ہوں، اور آخر میں گلوکارہ نے لکھا کہ "میرے تحفے کو سالگرہ مبارک ہو۔
وقت اشاعت : 04/01/2022 - 18:42:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :