سونم کپور پاکستان آنے کی خواہشمند

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:51

سونم کپور پاکستان آنے کی خواہشمند

جے پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) بولی وڈ اداکار سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم 'خوبصورت' کی پروموشن کے لیے پاکستان آنا پسند کریں گی۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 'خوبصورت' جس میں پاکستانی اداکار فواد خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، انیس ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے اور اس وقت سونم اور فواد اس کی پروموشن کے لیے جے پور میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)



سونم نے کہا میں پاکستان جانا پسند کروں گی کیونکہ میں وہاں شاپنگ کرنا چاہتی ہوں، اس کے ساتھ ساتھ میرے دو بہترین دوست پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور میرے والدین کے آبائی گھر بھی وہاں ہی موجود ہیں، میں انہیں دیکھنا چاہتی ہوں۔

سونم کے دادا شلیندر کپور ایک فلم پروڈیوسر تھے اور ان کی پیدائش پشاور میں ہوئی تھی جو کئی بولی وڈ لیجنڈ کی آبائی سرزمین ہے۔



سونم نے کہا کہ مصروف شوٹنگ شیڈول کی بناء پر وہ پاکستان نہیں آسکیں گی تاہم وہ سال کے آخر تک وہاں جانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونم نے کہا کہ میرا کردار ایک چلبلی لڑکی کا ہے، آج کی لڑکیاں کسی سے کم نہیں، وہ بے باک، صاف گو اور جو دل میں آتا ہے بولتی ہیں اور ملی بالکل ایسی ہی ہے۔

وقت اشاعت : 11/09/2014 - 16:51:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :