آئمہ نے کانسرٹ میں مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی

ہفتہ 15 جنوری 2022 12:16

آئمہ نے کانسرٹ میں مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے دوران کانسرٹ مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی۔سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پرفارمنس روک کر مداح سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ مداح سے اس کا حال پوچھ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کیا ہوا ہے پاؤں پر چوٹ لگی ہی آئمہ نے انتظامیہ سے اس شخص کو باہر لے جا کر بٹھانے کی درخواست بھی کی جس کے بعد زخمی مداح کو ایک شخص کے سہارے سے کانسرٹ سے باہر جاتا دیکھا گیا۔آئمہ نے مداحوں سے کہا ایسا تو نہیں ہوسکتا نا کہ کوئی زخمی ہوجائے اور ہم پھر بھی گاتے رہیں۔

وقت اشاعت : 15/01/2022 - 12:16:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :