شہزاد اکبر میرے بجائے نواز شریف پر توجہ دیں، حریم شاہ

پیر 17 جنوری 2022 23:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں۔حریم شاہ نے خود پر لگنے والے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی حکام یا اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

۔حریم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں چاہتی ہوں میرے خلاف تحقیقات کی جائیں کیونکہ میں سچ بولنے سے ڈرتی نہیں ہوں۔شہزاد اکبر پر تنقید کرتے ہوئے حریم نے کہا کہ وہ نواز شریف کی منی لانڈرنگ کی بات کرتے ہیں، ان کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے، وہ یہاں مزے سے بیٹھے اپنی زندگی کو انجوائے کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شہزاد اکبر کے خط سے پریشان نہیں، بلکہ لندن میں اپنے قیام سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اصل منی لانڈرنگ صرف پاکستانی سیاست دان کرتے ہیں ہم نے تو کوئی ایسی منی لانڈرنگ نہیں کی۔حریم شاہ کہتی ہیں کہ وہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) اور دیگر تفتیشی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ 10 جنوری کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ میں لندن ایک ہیوی اماؤنٹ کے ساتھ آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستانی پاسپورٹ کی کوئی قدر نہیں ہے اور نہ ہی پاکستانی کرنسی کی کوئی قدر ہے۔ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ جب آپ رقم لے کر پاکستان سے آئیں تو تھوڑی سی احتیاط کیجئے، کیونکہ مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتا۔ پاکستان پر غریب کے لیے قانون الگ ہے۔حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد 14 جنوری کو شہزاد اکبر نے اعلان کیا تھا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 23:19:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :