معروف اداکار نصیرالدین شاہ کا اپنی کتاب میں بعض دلچسپ حقائق کا انکشاف

اتوار 14 ستمبر 2014 13:54

معروف اداکار نصیرالدین شاہ کا اپنی کتاب میں بعض دلچسپ حقائق کا انکشاف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14ستمبر۔2014ء)بالی وڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے اپنی کتاب میں بعض دلچسپ حقائق کا انکشاف کیا ہے-نصیر الدین شاہ کے دو بیٹوں عماد اور ووان کو تو آپ نے تصاویر کے ذریعے دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ کو یہ علم ہے کہ ان کی سب سے بڑی اولاد ایک بیٹی ہے۔بیٹی کا نام ہبہ ہے جسے نصیر نے برسوں تک نہیں اپنایا۔ اس کی وجہ کیا تھی اور کون تھیں وہ خاتون جن کے ساتھ نصیر کی پہلی شادی ہوئی تھی۔

اس طرح کی کئی باتیں جن کے بارے میں نصیر کے سوا کوئی نہیں جانتا تھا اب عام ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی بے باک سوانح عمری ’اینڈ دین ون ڈے: اے میموائر‘ میں انھوں نے زندگی کے ان پہلوؤں کو کھول کر رکھ دیا ہے جس پر اس سے پہلے شاید ہی کبھی بات ہوئی ہو۔میرٹھ سے نکل کر نینی تال اور اجمیر کے کیتھولک سکولوں سے ہوتی ہوئی یہ کتاب تھیٹر اور ممبئی میں سٹار ڈم کی چکاچوند تک لے جاتی ہے۔اس کے راستے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، نیشل سکول آف ڈرامہ، اور فلم اور ٹی وی کے دوسرے ادارے آتے ہیں جہاں سے نصیرالدین شاہ کی قسمت نے کروٹ لی۔نصیرالدین شاہ نے اپنی اس کتاب میں ماں کی محبت، باپ کے ساتھ کشیدہ تعلقات، پہلا پیار، پہلی شادی اور پہلی بیٹی کے علاوہ فلمی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا ذکر بھی کیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/09/2014 - 13:54:34