میری جانب آنے والے کام میں کبھی کمی نہیں آئی‘علیزے شاہ

ایسا بہت کچھ ہے جس پر میں بات کرنا چاہتی ہوں مگر کچھ کہہ نہیں پاتی‘بہت دفعہ ایسا ہوا میرے الفاظ کو غلط انداز میں پیش کیاگیا‘انٹرویو

پیر 24 جنوری 2022 14:05

میری جانب آنے والے کام میں کبھی کمی نہیں آئی‘علیزے شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ میڈیا کو انٹرویو دینا پسند نہیں کرتی اور ان کے بقول اس کی وجہ سماجی انزائٹی ہے۔اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت کچھ ہے جس پر میں بات کرنا چاہتی ہوں مگر کچھ کہہ نہیں پاتی۔ متعدد بار ایسا بھی ہوا کہ میرے الفاظ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا۔

اداکاری کے مقابلے میں نوجوان اداکارہ کا نام ہر چند ہفتوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا ہے جس کی وجہ مختلف تنازعات ہوتے ہیں۔جیسے حال ہی میں علیزے شاہ کی گاڑی میں سیگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹر پر نظر آئی اور اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ' کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں اس گاڑی میں اپنے خاندان کے ساتھ تھی اگر میرے گھروالوں کو کوئی مسئلہ نہیں تو سوشل میڈیا بے نام اور بغیر چہرے کے افراد میری شخصیت کے بارے میں فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس وقت کچھ کیوں نہیں کہتی جب لوگ ان پر بہت زیادہ تنقید کررہے ہوتے ہیں، تو ان کا کہنا تھامیں نے احساس کیا ہے کہ خاموش رہنا ہی ٹھیک ہے، اکثر جب ایک خاتون کھڑی ہوکر اپنا دفاع کرتی ہے تو لوگ اس کی زندگی کو زیادہ مشکل بنادیتے ہیں، میرے لیے سوشل میڈیا سے دور ہوجانا زیادہ آسان ہے، میں جانتی ہوں کہ تنازعات کی زندگی 2 دن سے زیادہ نہیں ہوتی، اس کے بعد یہی لوگ میرے ڈرامے دیکھتے ہیں اور اس کے بارے میں پرجوش ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک دلچسپ بات بھی بتائی کیا آپ کو معلوم ہے کہ ویڈیو لیک (سیگریٹ کی ویڈیو) ہونے کے فوراً بعد مجھے ایک آئٹم سانگ کی آفر بھی ہوئی جس میں سیگریٹ بھی تھی اور ان کا خیال تھا کہ میں آئٹم گرل بننے کے لیے تیار ہوں۔ اس گانے کے بول بھی مضحکہ خیز تھے، میں اور میرے دوست ان کو سن کر ہنستے رہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ مسلسل تنازعات کے باعث ان کے کیرئیر پر اثرات تو مرتب نہیں ہوئے تو ان کا کہنا تھا میری جانب آنے والے کام میں کبھی کمی نہیں آئی، بس ایک بار مجھے کم کام مل رہا تھا، ایسا اس وقت ہوا جب میرا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا اور چہرے کیل مہاسوں کی وجہ سے سرخ ہوگیا، یہ ہارمونز کا توازن بگڑنے کا نتیجہ تھا اور مجھے ٹھیک ہونے میں وقت لگا۔

انہوں نے مزید بتایا مجھے یاد ہے کہ کس طرح لوگ اس وقت میری توہین کرتے ہوئے کہتے تھے کہ میں نے اپنے ساتھ کیا کرلیا ہے۔ ہرہجوم مقامات جہاں ہر ایک میرے بارے میں بات کرتا، میں رونے کے قریب پہنچ جاتی، آخر میں دانستہ طور پر اپنے ساتھ ایسا کیوں کچھ کرسکتی ہوں
وقت اشاعت : 24/01/2022 - 14:05:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :