منال اور احسن والدین بننے جا رہے ہیں

اداکارہ منال خان کی حالیہ شیئر کی گئی اسٹوری کے بعد مداح کشمکش میں مبتلا

منگل 25 جنوری 2022 12:25

منال اور احسن والدین بننے جا رہے ہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) اداکار احسن محسن کی اہلیہ اور اداکارہ منال خان کی شادی کے کچھ وقت بعد ہی اداکار جوڑی کے والدین بننے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان کی حالیہ شیئر کی گئی اسٹوری کے بعد مداح کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انگلش اداکارہ و ماڈل روزی کی حمل کی تصویر شیئر کی تھی، تصویر میں روزی کو حاملہ دیکھا جاسکتا ہے۔

منال کی اسٹوری سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارہ بھی جلد خوشخبری سنانے جا رہی ہے تاہم فی الحال اداکار جوڑی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2022 - 12:25:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :