تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں ،رہنمائی کے ذریعے اصلاح کرتا ہوں ‘ نسیم وکی

ْ بعض لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں‘ سینئر کامیڈین اداکار

بدھ 26 جنوری 2022 12:09

تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں ،رہنمائی کے ذریعے اصلاح کرتا ہوں ‘ نسیم وکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں ہوں اور ہمیشہ جن بھی لوگوںکی خامیوں کی نشاندہی کی ہے اس کامقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے، بعض لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ بعض لوگوں نے تنقید کرنے کو اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے او ران کا مقصد صرف دوسرے شخص کو نیچا دکھانا ہوتا ہے ۔

میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ جس کی بھی خامی بتائوںاس کی رہنمائی بھی کروں گاکہ اس کی اصلاح ہوسکے ۔ بطور سینئر ہمیں یہ فریضہ مثبت طریقے سے سر انجام دینا چاہیے اور یہ بہت بڑی نیکی ہے ۔نسیم وکی نے کہا کہ کوئی بھی شخص اکیلا اسٹیج ڈرامے کی سمت کو درست نہیں کر سکتا اس کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
وقت اشاعت : 26/01/2022 - 12:09:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :