لباس پر تنقید کرنے والوں کو دیپیکا نے جواب دیدیا

سائنسدان کہتے ہیں کائنات پروٹونز، نیوٹرونز اور الیکٹرونز پر مشتمل ہے لیکن وہ مورونز بارے بتانا بھول گئے، اداکارہ

منگل 1 فروری 2022 15:35

لباس پر تنقید کرنے والوں کو دیپیکا نے جواب دیدیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2022ء) بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔ انسٹاگرام پر دپیکا کو انفلوئنسر صارف نے فلم گہرائیاں کے ٹیزر میں ان کے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اس صارف نے دیپیکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوٹن کا بالی ووڈ قانون ہے جیسے ہی گہرائیاں کی ریلیز کی تاریخ قریب آتی جائے گی ویسے ویسے کپڑے مزید چھوٹے ہوتے جائیں گے۔ اس پر پدماوت کی اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا جواب دیا جو ممکنہ طور پر اس صارف کے خلاف ہی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے تحریر کیا کہ سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ کائنات پروٹونز، نیوٹرونز اور الیکٹرونز پر مشتمل ہے لیکن وہ مورونز کے بارے میں بتانا بھول گئے۔

وقت اشاعت : 01/02/2022 - 15:35:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :