غزل شاہ نے فیس بک پیج پر ون ملین فالورپورے کرلئے

یہ فالور زبالکل حقیقی ہیں اور بناخریدے ہیں میں اتنی پذیرائی پر اپنے پرستاروں کی مشکورہوں‘غزل شاہ

جمعرات 3 فروری 2022 11:32

غزل شاہ نے فیس بک پیج پر ون ملین فالورپورے کرلئے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) معروف اداکارہ،گلوکارہ و ہوسٹ غزل شاہ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج ’’ غزل شاہ آفیشل‘‘پر ون ملین فالورزپورے کرلیئے ون ملین فالورز ہونے پر ان کے چاہنے والوں ،شوبز انڈسٹری اورمیڈیا فرینڈز نے مبارکباد پیش کی۔ایک ملاقات کے دوران غزل شاہ نے بتایاکہ وہ اپنے پرستاروں کا شکریہ اداکرتی ہیں جنہوں نے ایک ملین پورا کرکے مجھے پذیرائی بخشی ہے غزل شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ منزل سرکرنے میں بہت محنت کرنی پڑی اورایک عرصہ لگاکیونکہ یہ ون ملین انہوں نے خریدنے کی بجائے اپنے کام کی بدولت حاصل کیئے ہیں آجکل رجحان بن چکاہے کہ اپنے فالورز بڑھانے کے لیئے قیمت اداکی جاتی ہے مگر میں بڑے فخر سے کہ سکتی ہوں کہ یہ ون ملین فالورز حقیقی اور سچے چاہنے والے ہی ہیں خریدے ہوئے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

شوبز انڈسٹری اور میڈیا فرینڈز نے غزل شاہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ غزل شاہ ایک بہادر لڑکی ہے جس نے کچھ ہی عرصے میں اپنے نام اور کام دونوں کا لوہا منوایاان کا کہناتھاکہ غزل شاہ دل کی بہت اچھی انسان ہیںاورکبھی بھی کسی کا برا نہیں سوچتی۔اسی لئے اللہ تعالی نے ہمیشہ اسے کامیابیوں سے نوازا ہے ۔اس پر غزل شاہ نے کہاکہ آپ لوگوں کی یہی محبت مجھے حوصلہ دیتی ہے۔

میں آج جس مقام پر ہوں صرف اورصرف آپ لوگوں کے دم پرہوں۔اور آپ سب سے یہی امید کرتی ہوں کہ جب تک زندہ ہوں آپ لوگ میرا ساتھ ایسے ہی محبتوں سے دیں گے۔غزل شاہ کا کہناتھاکہ برا وقت اور برے حالات انسان کو بہت کچھ سکھا دیتے ہیں۔میں نے ہمیشہ سیکھا ہے اور سیکھتی رہوں گی۔غزل شاہ نے کہاکہ2021 میری زندگی کا بہت بڑا امتحان تھاجس میں مجھے بہت زیادہ مصیبتوں کا سامنا کرناپڑاجسے میں نے اللہ کی رضا سمجھ کر گزارااورگرتے گرتے اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑی ہوئی۔اللہ پاک سب کو برے وقت سے بچائے۔یاد رہے کہ اس وقت غزل شاہ نجی نیوز چینل اوربرکھا بیوٹی سیلونز اینڈ انسٹیٹیوٹ چلا رہی ہیںجہاں پر غریب، مستحق اور بیوہ عورتوں کو فری ٹریننگ دی جاتی ہے اور ان کی مالی امداد بھی کی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2022 - 11:32:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :