مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں‘ ثناء جاوید

صرف پراجیکٹ سائن کرنے کی قائل نہیں ،ہمیشہ اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیکر فیصلہ کیا

جمعرات 10 فروری 2022 11:15

مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں‘ ثناء جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2022ء) خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں،ٹی وی پر کام کرنے والے تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں اور جہاں تک میرا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میرے پرستار ہی بہتربتا سکتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہوں لیکن اس کے باوجود سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

جب بھی سینئرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو انہیں بھرپور عزت دینے کے ساتھ ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف پراجیکٹ سائن کرنے کی قائل نہیں بلکہ جو بھی پیشکش ہوتی ہے اس میں اپنے کردار کا باریک بینی سے جائزہ لیتی ہوں ۔ میں اپنے کسی بھی پراجیکٹ اور مستقبل کے حوالے سے انتہائی سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے فیصلہ کرتی ہوں اسی لئے ابھی تک میرے کیرئیر میں غلط فیصلوں کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔
وقت اشاعت : 10/02/2022 - 11:15:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :