ہرناز سندھو نے پریانکا چوپڑا کا اسٹائل کاپی کرلیا

جمعہ 11 فروری 2022 15:52

ہرناز سندھو نے پریانکا چوپڑا کا اسٹائل کاپی کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2022ء) مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے اپنے نئے پراجیکٹ کے لیے اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اسٹائل کاپی کرلیا۔ہرناز سندھو نے انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں اٴْنہیں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ’دیسی گرل‘ والے اسٹائل میں کالے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں پریانکا چوپڑا کی فلم’دوستانہ‘ کا گانا ’دیسی گرل‘ بھی سنا جاسکتاہے۔اٴْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ’ یہ مناظر ان کے فوٹوگرافر فدیل بیرِشا کے ساتھ فوٹو شوٹ کے ہیں‘۔

وقت اشاعت : 11/02/2022 - 15:52:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :