رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 15پارے لکھ لئے

خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے یہ سعادت نصیب فرمائی ‘ گفتگو

پیر 14 فروری 2022 11:20

رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 15پارے لکھ لئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2022ء) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 15پارے لکھ لئے ۔ رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد خود کو اسلامی طرز میں ڈھال لیا تھا ۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے خطاطی اور مصوری کے ساتھ ساتھ ہاتھ سے قرآن مجید لگنے کا بھی آغاز کیا تھا اور اب تک انہوں نے قرآن مجید کے 15پارے مکمل کر لے ہیںاور وہ پر امید ہیں کہ اس سال کے آخر تک قرآن مجید مکمل کر لیا جائے گا ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ اپنے ہاتھ سے قرآن مجید لکھنا میرے لئے باعث فخر ہے اور میں اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے کہ اس نے مجھے یہ سعادت نصیب فرمائی ۔

وقت اشاعت : 14/02/2022 - 11:20:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :