سرائیکی خطے کے معروف لوک گلوکارپٹھانے خان کی 22ویں برسی منائی گئی

بدھ 9 مارچ 2022 14:23

سرائیکی خطے کے معروف لوک گلوکارپٹھانے خان کی 22ویں برسی منائی  گئی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2022ء) سرائیکی خطے کے معروف لوک گلوکارپٹھانے خان کی 22ویں برسی بدھ کے روزمنائی گئی  ۔وہ 1926کوبستی تمبووالی کوٹ ادومیں پیداہوائے ۔انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں 1979میںصدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازاگیا۔ان کی برسی کے موقع پرریڈیو،ٹی وی سمیت مختلف چینلز پران کی کافیاں سنائی گئیںاوران کے فن پرثقافت وفنون لطفیہ سے تعلق رکھنے واولی شخصیات نے اظہارخیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے ریڈیوپاکستان ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹرآصف خان کھتران نے کہا کہ پٹھانے خان ہمارے سرائیکی خطے کی نہ صرف پہچان ہیں بلکہ وہ ہمارے ملک کے عظیم لوک گلوکارتھے ۔انہوںنے سرائیکی زبان میں جس خوبصورتی سے کافی اورعارفانہ کلام کو گایااس کی مثال نہیں ملتی ۔پٹھانے خان نے خواجہ غلام فرید کی کافی کو ایک منفرد انداز سے پیش کیاجسے کوئی اوراس اندازمیں دوبارہ پیش نہیں کرسکا۔انہوںنے کہاکہ ریڈیوپاکستان اوردیگرسرکاری اداروں نے پٹھانے خان کی ہمیشہ مالی اعانت کی مگران کے فن کوبعدکی نسلوںنے فراموش کردیا۔
وقت اشاعت : 09/03/2022 - 14:23:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :