آج کی دنیا میں وفا کی طلب سب کو ہے لیکن خود کسی کواس کا پاس نہیں ‘نور

جمعہ 26 ستمبر 2014 12:25

آج کی دنیا میں وفا کی طلب سب کو ہے لیکن خود کسی کواس کا پاس نہیں ‘نور

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ بطور چائلڈ سٹار اداکار شان کے ساتھ کام کیا اور پھر شان کے مد مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیا ،آج کی دنیا میں وفا کی طلب سب کو ہے لیکن خود کسی کواس کا پاس نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نور نے کہا کہ شان کے ساتھ فلم میں چائلڈ سٹار کردار نبھانے کے بعد یہ سوچا بھی نہیں تھاکہ میں کبھی شان کے مد مقابل ہیروئن آؤں گی اور میں شاید واحد اداکارہ ہوں جسے یہ اعزاز حاصل ہے۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی بھی فنکار ہر وقت اچھے کردار کا متلاشی رہتا ہے اس لئے میرے اندر بھی یہ پیاس موجود ہے ۔ نور نے کہا کہ آج کی دنیا میں وفا کی طلب سب کو ہے لیکن خود کسی کو اس کا پاس نہیں ۔

وقت اشاعت : 26/09/2014 - 12:25:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :