آج ہر کوئی میرا بننا چاہتی ہے ،اداکارہ میرا کا دعوی

جمعہ 26 ستمبر 2014 12:33

آج ہر کوئی میرا بننا چاہتی ہے ،اداکارہ میرا کا دعوی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ آج کل ہر اداکارہ میرا بننا چاہتی ہے لیکن انہیں شاید معلوم نہیں کہ میں نے اس مقام کو پانے کیلئے کتنی جدوجہد کی ہے ،فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں او رآئندہ بھی ضرورت پڑی تو دریغ نہیں کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں مقام حاصل کرنا آسان کام نہیں ہوتا ۔اگر آج فلم انڈسٹری میں میرا کا نام ہے تو اسکے پیچھے سالوں کی محنت شامل ہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ریما اور وینا ملک مجھ سے حسد کرتی ہیں لیکن میں پھر بھی انکے لئے دعا گو ہوں۔ وینا ملک کو ماں بننے پر مبارکباد دیتی ہوں کیونکہ دنیا میں ماں کا رشتہ بہت ہی خوبصورت ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2014 - 12:33:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :