معاشرے کی اصلاح کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا' نعمان اعجاز

ْجب ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائیگا

بدھ 16 مارچ 2022 12:26

معاشرے کی اصلاح کیلئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا' نعمان اعجاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2022ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا ،جب ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائے گا ۔ ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمہ داری ہے ، وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہیں اور ان ممالک میں جرم کرنے پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔ ان ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور موجود نہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظر آتے ہیں ۔نعمان اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت کو احساس ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے ۔ اس حوالے سے فنکار بڑا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/03/2022 - 12:26:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :