ا ب بھی فلم انڈسٹری کی بقاء کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں ‘ سید نور

ایس سلیمان سے ملاقات نہ ہو تی تو شاید آج کسی آفس میں معمولی ملازمت کر رہا ہوتا‘ انٹر ویو

اتوار 28 ستمبر 2014 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔28ستمبر 2014ء) فلم پروڈیوسر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ،ہدایتکار و رائٹر سید نور نے کہا ہے کہ ا ب بھی فلم انڈسٹری کی بقاء کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں اور مجھے اسکے لئے چند مخلص دوستوں کی سپورٹ بھی میسر ہے ،اگر فلم انڈسٹری میں ایس سلیمان سے ملاقات نہ ہو تی تو شاید آج میں کسی آفس میں معمولی ملازمت کر رہا ہوتا،1970ء میں فلم انڈسٹری میں داخل ہوا اور جاوید فاضل مرحوم کے ذریعے ایس سلیمان سے ملا اور انکی شاگردی اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ میں نے پانچ سال تک ایس سلیمان کے اسسٹنٹ کے طور پر شاگردی میں گزارے ۔ اس دوران میں آفس کے فرش بھی صاف کرتا تھا اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور رائٹر میری پہلی فلم1980ء میں ہٹ ہوئی اورپھر ایسا بھی وقت آیا کہ میں بیک وقت فلم انڈسٹری کے مختلف ہدایتکاروں کیلئے چالیس فلمیں لکھ رہا تھا۔بطور رائٹر میری سب سے یاد فلم ” دہلیز “ ہے اسکے ہدایتکار جاوید فاضل تھے۔سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میرا خواب ہے اور اسکے لئے اپنی مسلسل کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہوں۔ خوش قسمتی سے مجھے اس میں چند مخلص دوستوں کی سپورٹ بھی میسر ہے اور میں آنے والے دنوں سے قطعی مایوسی نہیں۔

وقت اشاعت : 28/09/2014 - 17:55:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :