ول اسمتھ نے اکیڈمی سے استعفیٰ دے دیا

کرس راک کو مکا مارنے کا عمل ’چونکانے والا، دردناک اور ناقابل معافی ہے،اکیڈمی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ،اکیڈمی بورڈ کی جانب سے میرے خلاف آنیوالے نتائج کو قبول کروں گا،بیان

ہفتہ 2 اپریل 2022 11:51

ول اسمتھ نے اکیڈمی سے استعفیٰ دے دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2022ء) امریکی اداکار ول اسمتھ کی جانب سے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دے دیا گیا۔ ول اسمتھ نے اکیڈمی ایوارڈ کے سلسلے میں ہونیوالی 94ویں تقریب، آسکر 2022ء کی براہ راست نشریات کے دوران کامیڈین کرس راک کو مکا مارا تھا، اس نا مناسب رویئے کے سبب ول اسمتھ نے اکیڈمی ایوارڈ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ول اسمتھ کا اپنے اس رویئے سے متعلق کہنا ہے کہ اٴْن کا کرس راک کو مکا مارنے کا عمل ’چونکانے والا، دردناک اور ناقابل معافی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں نے اکیڈمی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے، میں نے آسکر کیلئے نامزد دوسرے فاتحین کو شاندار شام کا جشن منانے کے موقع سے محروم کر دیا، میرے اس عمل سے دل ٹوٹ گیا ہے‘۔ول اسمتھ کا استعفیٰ دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’لہٰذا، میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اور اکیڈمی کے بورڈ کی جانب سے میرے خلاف سامنے آنے والے مزید نتائج کو قبول کروں گا‘۔
وقت اشاعت : 02/04/2022 - 11:51:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :