عمران خان، ہمیں لمبی نیند سے جگانے کیلئے شکریہ، ثمینہ پیرزادہ

پیر 11 اپریل 2022 10:45

عمران خان، ہمیں لمبی نیند سے جگانے کیلئے شکریہ، ثمینہ پیرزادہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کا قوم کو بیدار کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نے قوم کی صحیح رہنمائی کرنے کے لیے عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اٴْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’عمران خان، ہمیں لمبی نیند سے جگانے کے لیے شکریہ۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’ ہم نے اس سیاسی تھیٹر کے سارے چہرے جان لیے ہیں، پہچان لیے ہیں۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’اکثریت ہم ہیں یہ ملک ہمارا ہے 22 کروڑ عوام کا۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’ہمارے ٹیکس سے ریاست کی تمام مشینری چلتی ہے اور ہمارے ووٹ کی طاقت سے جمہوری طاقت۔ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ’ہم عوام ہیں ہم جمہور ہیں۔
وقت اشاعت : 11/04/2022 - 10:45:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :