نوازشریف کی بہت عزت کرتی ہوں،میری بات کو غلط رنگ دیا گیا، بشری انصاری

ہفتہ 9 دسمبر 2023 22:16

نوازشریف کی بہت عزت کرتی ہوں،میری بات کو غلط رنگ دیا گیا، بشری انصاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) معروف لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کیخلاف کی گئی بات پر وضاحت پیش کردی ۔حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشری انصاری نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ مجھے کچھ دن قبل میں آرٹس کونسل میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا۔

جہاں گفتگو کے دوران میرے والد بشیر احمد کا ذکر ہوا تو میں نے ان کی زندگی کے مختلف پہلووں پر گفتگو کی اور اسی دوران یہ کہہ ڈالا کہ نواز شریف کی پارٹی کا آدمی بابا جان کو رشوت دینے آیا جو انہوں نے لی نہیں ۔لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس آدمی کو نواز شریف نے خود نہیں بھیجا تھا۔کیونکہ یہ چیز مجھے معلوم ہے کہ ہر پارٹی میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہ عمل خود سے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ میں نواز شریف صاحب کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر میری بات کو جو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور درخواست کرتی ہوں کہ یہ سب نہ کیا جائے۔ویڈیو پیغام میں بشری انصاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہتی اور جو میری سوچ ہے اس کے مطابق میں الیکشن کے وقت ووٹ کاسٹ کرتی ہوں۔

اور یہ بھی حقیقت ہے کہ نواز شریف نے پنجاب کا نقشہ ہی بدل دیا، عمران خان نے اسپتال بنوائے، پی پی پی نے بھی اندرونِ سندھ میں مختلف پراجیکٹس لگوائے اور ایم کیو ایم نے کراچی کو سنبھالا نہیں۔سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں دو سیاسی جماعتوں کی جانب سے آفر ہوئی تھی ۔بھارتی فلموں کی آفر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ہی ایک پراجیکٹ میں انہیں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ کا کردار آفر ہوا تھا ۔
وقت اشاعت : 09/12/2023 - 22:16:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :