سندھی ہونے پر یاسر نواز کیساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا، ندا یاسر

ذہن میں خوف تھا سندھی رعب اور دبدبے والے ہوتے ہیں، یاسر سے کہا اچھے دوست رہیں گے ، شادی نہیں کرسکتی، اداکارہ

پیر 11 اپریل 2022 17:08

سندھی ہونے پر یاسر نواز کیساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا، ندا یاسر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) پاکستانی اداکارہ و معروف میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ندا یاسر اپنے شو میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلاتی ہیں اور اٴْن کا انٹرویو کرتی ہیں، ندا یاسر دلچسپ اور سلیبریٹیز کو پھنسا دینے والے سوالوں کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں۔

ندا یاسر کی جانب سے حال ہی میں ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے خود سے متعلق متعدد دلچسپ باتیں بتائی ہیں۔ندا یاسر نے اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اٴْن کی اپنے شوہر، یاسر نواز سے ملاقات ایک ڈرامہ سیٹ پر ہی ہوئی تھی، پی ٹی وی کے ایک پراجیکٹ میں وہ اور یاسر نواز کام کر رہے تھے‘،اس ڈرامے کے سیٹ پر ہی یاسر نواز نے اٴْنہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

(جاری ہے)

ندا یاسر کا وائرل ہوتے اس مختصر سے ویڈیو کلپ میں بتانا ہے کہ انہوں نے فوراً ہی یاسر نواز کو شادی سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ’میں آپ سے شادی نہیں کر سکتی کیوں کہ آپ سندھی ہیں۔‘ندا یاسر نے کہا کہ ’اس پر یاسر نواز بہت حیران ہو گئے تھے، یاسر نواز نے کہا کہ وہ سندھی ہیں کوئی غیر مذہب تو نہیں، یہ کیا بے وقوفی کا جواب ہے‘۔ندا یاسر نے بتایا کہ اٴْن کے ذہن میں ایک خوف تھا، انہوں نے یاسر نواز کے والد کے ڈرامے دیکھ رکھے تھے، سندھی رعب اور دبدبے والے ہوتے ہیں لہٰذا اٴْنہوں نے یاسر نواز سے کہا کہ ہم اچھے دوست رہیں گے مگر میں شادی نہیں کر سکتی۔
وقت اشاعت : 11/04/2022 - 17:08:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :