گھر بسانا ہر لڑکی کا سپنا ہوتا ہے ،میں بھی اس سپنے سے الگ نہیں رہ سکتی ‘ لیلیٰ

جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں ،جب اوپر والے کو منظور ہوا تو پھر دنیا کی کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی‘ اداکارہ

اتوار 5 اکتوبر 2014 13:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ گھر بسانا ہر لڑکی کا سپنا ہوتا ہے اور اس لحاظ سے میں بھی اس سپنے سے الگ نہیں رہ سکتی ، میرا ایمان ہے کہ جوڑے آسمانوں پربنتے ہیں اور جب اوپر والے کو منظور ہوا تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اس راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ میں قطعی اس سے اتفاق نہیں کرتی کہ شادی کے بعد کسی بھی اداکارہ کا کیرئیر ختم ہو جاتا ہے بلکہ میر ے خیال میں جیون ساتھی ملنے سے کوئی بھی لڑکی خو د کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہے اور وہ زیادہ پر اعتماد طریقے سے کام کر سکتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ شاید ہی ایسی کوئی لڑکی ہو گی جس نے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا ہو اور اسکے دل میں گھر بسانے کا سپنا نہ مچلتا ہو اور اگر دیکھا جائے تو یقینا میں بھی اس سپنے سے خود کو الگ نہیں رکھ سکتی ۔

وقت اشاعت : 05/10/2014 - 13:47:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :