سدرہ نو چھ ماہ بعد دوبارہ اسٹیج ڈرامے میں اداکاری کریں گی

اتوار 5 اکتوبر 2014 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) اداکارہ سدرہ نو چھ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ اسٹیج ڈرامے میں اداکاری کریں گی۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے پرستاروں کا اصرار تھا کہ میں عید پر اسٹیج ڈرامہ کروں اوراپنے پرستاروں کی چاہت کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے ناز تھیٹر میں پرفارم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فلمسٹار ہما علی‘ سونیا سیٹھی‘ وسیم پنوں ‘ چاند برال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر اجمل ملک اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جاوید اجمل ہیں۔

وقت اشاعت : 05/10/2014 - 13:49:47