اداکارہ میرا کو ملتان میں فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی گئی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 15:55

اداکارہ میرا کو ملتان میں فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ میرا کو ملتان میں فول پروف سکیورٹی فراہم کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں ملتان میں اسٹیج ڈرامہ ” بڑا مزہ آئے گا “ میں پرفارم کر رہی ہیں جہاں انہیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تھانہ حرم گیٹ ملتان پولیس نے خصوصی سکیورٹی فراہم کر دی ہے جس کے تحت اداکارہ میرا کے میک اپ روم اور ہال میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ڈرامہ ختم ہونے کے بعد پولیس کا خصوصی سکواڈ ادکارہ میرا کو ان کو گھر تک بھی بحفاظت چھوڑ کر آتا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا ملتان کی تاریخ کی واحد اداکارہ ہیں جن کو اس طرح کی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 09/10/2014 - 15:55:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :