بھارتی ٹی وی اداکارہ پاکستانی ’پسوڑی‘ کی دیوانی ہوگئیں

منگل 26 اپریل 2022 17:05

بھارتی ٹی وی اداکارہ پاکستانی ’پسوڑی‘ کی دیوانی ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2022ء) پاکستانی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی جس کی اب گونج پڑوسی ملک میں بھی سنائی دے رہی ہے۔پاکستان کے معروف گلوکار علی سیٹھی اور شائے گِل کی جانب سے گایا گیا گانا ’پسوڑی‘ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے جس کی ایک اور ویڈیو کی صورت میں تازہ مثال سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا کی جانب سے بھی کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی پر ویڈیو بنائی گئی ہے۔اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پاکستانی گانا ’پسوڑی‘ کا استعمال کرتے ہوئے بے دھڑک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔دیویانکا ترپاٹھی داہیا اس ویڈیو میں ماڈلنگ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ اس ویڈیو میں پسوڑی گانا سٴْنا جا سکتا ہے۔اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’لو جی ہماری پسوڑی، ایک خوبصورت گانا جس پر ریل بنانی چاہیے۔‘
وقت اشاعت : 26/04/2022 - 17:05:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :