ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم” اینابیل“ پاکستان میں 17 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 12:42

ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم” اینابیل“ پاکستان میں 17 اکتوبر کو ریلیز ہو گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اکتوبر۔2014ء) کامیاب ہالی ووڈ ہارر فلموں کی لسٹ میں جس تازہ ترین فلم کا اضافہ ہوا ہے وہ ہے ، اینابیل جس کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے ، جسے ایک گڑیا کی وجہ سے خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جون اورمیا کو انتظار ہے اپنے آنے والے بچے کا۔ اسی دوران جون اپنی بیوی کے لئے ایک پرانی لیکن قیمتی گڑیا گھر لے آتا ہے۔

میا ، گڑیا کو دیکھ کر خوش ہوجاتی ہے۔ مگر اس کی خوشی زیادہ دن قائم نہیں رہ پاتی ، کیونکہ گڑیا کے گھر آتے ہی غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ ہالی وڈ میں غیر مرئی قوتوں پر بنی فلمیں شروع ہی سے مقبولیت حاصل کرتی آئی ہیں۔ تاریک تھیڑ کے خنک ماحول میں نیم تاریک سکرین پر مافوق الفطرت مخلوق سے انسانوں کی لڑائی پورے جسم میں خوف کی لہر دوڑاتی اور فلم دیکھنے والوں کی دلچسپی بڑھاتی ہے۔

(جاری ہے)

دلہن کے خوبصورت سفید لباس میں ملبوس گڑیا ’اینابیل‘ پر دراصل قبضہ ہوتا ہے شیطانی قوتوں کا ، جو ہر قیمت پر میا اور اس کے ہونے والے بچے کی جان لینے پر تل جاتی ہیں۔ امریکی باکس آفس پر 3 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ’اینابیل‘ ہارر فلموں کے شائقین میں سپیشل لائٹننگ افیکٹس اور کیمرہ ورک کی وجہ سے بہت پسند کی جارہی ہے۔’اینابیل‘ پاکستان میں جمعہ17 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 10/10/2014 - 12:42:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :