میرا کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کے بعد ملتان میں سکیورٹی فراہم کردی گئی

جمعہ 10 اکتوبر 2014 20:53

میرا کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کے بعد ملتان میں سکیورٹی فراہم کردی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء) فلمسٹار میرا کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کے بعد ملتان میں سکیورٹی فراہم کردی گئی۔ میرا ملتان کے ڈان تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ ”بڑا مزہ آئے گا“ میں کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

میرا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو پندرہ روز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی تھیں جن کے بارے میں میرا نے ڈرامہ انتظامیہ کو آگاہ کیا جنہوں نے فوری طور پر حرم گیٹ ملتان پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے میرا کو فول پروف سکیورٹی دے دی۔ میرا کے میک اپ روم اور حال میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور ڈرامہ ختم ہونے کے بعد پولیس کا خصوصی سکواڈ اداکارہ کو ان کے گھر تک بھی بحفاظت چھوڑ کر آتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/10/2014 - 20:53:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :