مسجد نبویؐ واقعے پر فیصل قریشی کی شدید مذمت

آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ؐ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا، ٹوئٹ

ہفتہ 30 اپریل 2022 12:16

مسجد نبویؐ واقعے پر فیصل قریشی کی شدید مذمت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی حال ہی میں مسجد نبویؐمیں پیش آنے والے واقعے پر ردّعمل دے دیا۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں رسول محمدؐ کے روضہ اطہر کے قریب مسجد نبویؐ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اٴْنہوں نے کہا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ؐ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔

وقت اشاعت : 30/04/2022 - 12:16:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :