کنگنا رناوت نے بھارت کی قومی زبان کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

ہم سب کو اپنی زبان ،ثقافت پر فخر محسوس کرنے کا حق ہے ،سب کو اکٹھا کرنے کیلئے مشترکہ زبان کی ضرورت ہے،سنسکرت کو قومی زبان ہونا چاہیے، ہندی کو نہیں،اداکارہ

ہفتہ 30 اپریل 2022 12:16

کنگنا رناوت نے بھارت کی قومی زبان کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2022ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کی قومی زبان کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنی آنیوالی فلم 'دھکڑ' کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیںجہاں ہندی زبان کے تنازعہ پر صحافیوں کی جانب سے ان کی رائے پوچھی گئی جس پر کنگنا نے کہا کہ 'سب سے پہلے ہم سب کو اپنی زبان اور ثقافت پر فخر محسوس کرنے کا حق ہے لیکن ہمارا ملک ثقافتی اور زبان کے لحاظ سے بہت متنوع ہی'۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لہٰذا ہمیں سب کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک مشترکہ زبان کی ضرورت ہے۔کنگنا نے کہاکہ جب بھارت کا آئین بنا تو ہندی کو قومی زبان بنا دیا گیا۔ اب دیکھیں، تکنیکی طور پر، تامل، ہندی سے پرانی زبان ہے لیکن سب سے قدیم سنسکرت زبان ہے۔ اس لئے میری رائے میں سنسکرت کو قومی زبان ہونا چاہیے، ہندی کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کا جواب نہیں ہے کہ سنسکرت کے بجائے ہندی کو قومی زبان کیوں منتخب کیا گیا ہے۔ لیکن اب جب فیصلہ ہوا گیا ہے تو اگر اسے نہیں مانتے تو آپ آئین کی بے عزتی کرتے ہیں۔اجے دیوگن اور ککچا سدیپ کے درمیان تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کنگنا کا خیال ہے کہ دونوں اداکار اپنے اپنے طریقے سے درست ہیں۔
وقت اشاعت : 30/04/2022 - 12:16:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :