خدشہ تھا لہجے کی وجہ سے مسترد کیا جائے گا، دپیکا پڈوکون

ان کے والدین انڈو آرین نسل کے ہیں اور ان کا تعلق بنگلورو سے ہونے کی وجہ سے دپیکا پڈوکون کے بول چال میں بھی وہاں کا اثر ہے

بدھ 11 مئی 2022 11:56

خدشہ تھا لہجے کی وجہ سے مسترد کیا جائے گا، دپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2022ء) بولی وڈ ’ڈمپل گرل‘ دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ان کے جنوبی بھارتی لہجے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا اور انہیں خدشہ تھا کہ انہیں ان کے بولنے انداز کی وجہ سے مسترد کردیا جائے گا۔دپیکا پڈوکون کی پیدائش اگرچہ یورپی ملک ڈنمارک میں ہوئی، تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے۔

ان کے والدین انڈو آرین نسل کے ہیں اور ان کا تعلق بنگلورو سے ہونے کی وجہ سے دپیکا پڈوکون کے بول چال میں بھی وہاں کا اثر ہے،اگرچہ جنوبی بھارت خود ایک بہت بڑی فلم انڈسٹری ہے اور دپیکا پڈوکون نے اداکاری کا آغاز بھی جنوبی فلم انڈسٹری سے کیا تھا مگر 2006 میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ’اوم شانتی اوم‘ سے بولی وڈ فلم کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انہوں نے فیشن میگزین ’ووگ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے جنوبی بھارتی لہجے ہونے کی وجہ سے بولی وڈ کیریئر ختم ہونے کے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

دپیکا پڈوکون کے مطابق انہیں شک تھا کہ ان کے لہجے کی وجہ سے انہیں اہمیت نہیں دی جائے گی اور جنوبی بھارتی لہجے کی وجہ سے ان کا بولی وڈ کیریئر آگے نہیں بڑھے گا۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں کبھی صنفی تفریق کا سامنا نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کبھی مرد و خاتون کا موازنہ کیا اور نہ ہی اس مسئلے کو اہمیت دی۔
وقت اشاعت : 11/05/2022 - 11:56:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :