میں نے عروہ حسین کے حوالے سے بہت سی باتیں سن رکھی ہیں، اعجاز اسلم

اگر جو باتیں سن رکھی ہیں وہ درست ہیں تو عروہ حسین کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے

جمعہ 13 مئی 2022 11:52

میں نے عروہ حسین کے حوالے سے بہت سی باتیں سن رکھی ہیں، اعجاز اسلم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) معروف اداکار اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے عروہ حسین کے ساتھ کام تو نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ انہیں بہت جلدی غصہ آتا ہے، ایک دو بار اداکارہ کی ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی اور اگر یہ سچ ہے تو انہیں انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو کے دوران اعجاز اسلم سے سوال ہوا کہ کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہو اور آپ کو لگتا ہے کہ انہیں مینرز(تمیز، آداب، طور طریقی) کی ضرورت ہی ۔

(جاری ہے)

جس پر اداکار نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ ’’عروہ حسین‘‘، کیوں کہ ان کے بارے میں لوگوں سے سن رکھا ہے کہ وہ بہت جلد غصہ کر جاتی ہیں، ایک دو بار ڈائیکٹرز سے تلخی بھی ہوئی لیکن یہ جھوٹ بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ میری یہ بات جھوٹ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ میرے پاس دونوں طرف کی رائے نہیں آئی اور نہ میں نے عروہ کو کسی سے بدتمیزی کرتے دیکھا، اداکارہ مجھ سے بہت اچھے سے پیش آتی ہیں۔اعجاز اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اگر جو باتیں سن رکھی ہیں وہ درست ہیں تو عروہ حسین کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2022 - 11:52:46

Rlated Stars :