گھبرانا نہیں ہے، دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں، ایان علی کی عمران خان پر تنقید

میں نے 20سال کی عمر میں جھوٹے مقدمے لڑے اور جیتی، مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی، ماڈل

ہفتہ 14 مئی 2022 12:18

گھبرانا نہیں ہے، دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں، ایان علی کی عمران خان پر تنقید
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

ایان علی نے کہا کہ میں نے 20سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اور جیت چکی، امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں، دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں۔

،مزید عزت افزائی کروانی ہو تو پھر میرا نام لیں۔ایان علی نے کہا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی عادت میرے نام پرٹی آر پی کمانا اور دوسری جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا ہی نہیں، آپ 4سال وزیراعظم رہے لیکن پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی۔
وقت اشاعت : 14/05/2022 - 12:18:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :