سینئر اداکار عابد کاشمیری طویل عرصے بعد امریکہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 21 مئی 2022 23:36

سینئر اداکار عابد کاشمیری طویل عرصے بعد امریکہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) سینئر اداکار عابد کاشمیری طویل عرصے بعد امریکہ سے واپس پاکستان پہنچ گئے ،دوبارہ سے اسٹیج ڈراموںمیںاداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کابھی فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینئر اداکار عابدکاشمیری جو کافی عرصہ تک امریکہ میں اپنے بیٹے کے پاس مقیم تھے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں اورانہوں نے دوبارہ شوبزسرگرمیوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عابد کاشمیری ایک نیا اسٹیج ڈرامہ لکھنے میں مصروف ہیں جبکہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن کے فرائض بھی سرانجام دیں ۔ ان کا اسٹیج ڈرامہ جلد الحمرا میں پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/05/2022 - 23:36:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :