غل غپاڑہ کرنے پر پاپ سٹار جسٹن بیبر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 16:56

غل غپاڑہ کرنے پر پاپ سٹار جسٹن بیبر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر کو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس بار غل غپاڑہ کرنے پر پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ ہی ماردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ لاس اینجلس میں جسٹس بیبر کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد کی جا رہی ہے جس میں شور شرابا اور غل غپاڑہ کیا جارہا ہے لیکن جب پولیس پاپ سٹار کے گھر پہنچی تو ایسی کوئی چیز دیکھنے میں نہ آئی جس پر پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔

پولیس کچھ دیر بعد جسٹن بیبر کے گھر پر شور شرابے کی ایک اور شکایت پر علاقے کا دورہ کیا تو جسٹسن بیبر کے گھر کی چھت پر 40 سے 50 افراد غل غپاڑہ کر رہے تھے جس پر پولیس نے پاپ سنگر سے بات کی اور پھر جسٹن بیبر کے کہنے پر پارٹی میں شریک تمام افراد تتر بتر ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی پولیس نے جسٹن بیبر کو خطرناک ڈرائیونگ اور حادثے کے بعد تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/10/2014 - 16:56:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :