دپیکا پڈوکون کی فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

اتوار 19 اکتوبر 2014 12:17

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ یوں تو سب بالی وڈ اداکارہالی وڈ میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن دپیکا کی تو خواہش ہی کچھ نرالی ہے۔ جی ہاں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں فرنچ سینما بھی بالی ووڈ کی طرح خوبصورت ہے، میں نہیں سمجھتی کہ فلم کی کامیابی کے لئے سینما اتنی اہمیت رکھتا ہے جتنی فلم کی اسٹوری اور اس کا اسکرپٹ اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی فرنچ فلم میں کوئی اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی اور مجھے فرنچ کے ساتھ کچھ ایرانی فلمیں بھی اچھی لگتی ہیں، بہت سے فرنچ اور ایرانی ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے۔ ان دنوں دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی آنے فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 24اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 19/10/2014 - 12:17:56

Rlated Stars :