دپیکا پڈوکون کی فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش
اتوار 19 اکتوبر 2014 12:17
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ یوں تو سب بالی وڈ اداکارہالی وڈ میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن دپیکا کی تو خواہش ہی کچھ نرالی ہے۔ جی ہاں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرنچ اور ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
(جاری ہے)
دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں فرنچ سینما بھی بالی ووڈ کی طرح خوبصورت ہے، میں نہیں سمجھتی کہ فلم کی کامیابی کے لئے سینما اتنی اہمیت رکھتا ہے جتنی فلم کی اسٹوری اور اس کا اسکرپٹ اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے کسی فرنچ فلم میں کوئی اچھا کردار ملا تو میں ضرور کروں گی اور مجھے فرنچ کے ساتھ کچھ ایرانی فلمیں بھی اچھی لگتی ہیں، بہت سے فرنچ اور ایرانی ہدایت کار ہیں جن کے ساتھ میری کام کرنے کی خواہش ہے۔ ان دنوں دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی نئی آنے فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو کہ 24اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.