وہاج علی کو جیو اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ انیمیٹڈ سیریز" ٹیم محافظ" میں شامل کرلیا گیا

بدھ 8 جون 2022 18:47

وہاج علی کو جیو اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ انیمیٹڈ سیریز" ٹیم محافظ" میں شامل کرلیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2022ء) وہاج علی ایک اور مہماتی پروجیکٹ ٹیم محافظ میں شرکت کررہے ہیں۔ ٹیم محافظ جیو اور آئی ایس پی آر کا مشترکہ پروجیکٹ ہے ۔ یہ ایک انیمیٹڈ سیریز ہے جو اسی نام کی بک سیریزسے اخذ کی گئی ہے جسے عمران اظہرنے تخلیق کیا اور Azکارپوریشن نے شائع کیا ہے۔اس انیمیٹڈ سیزیز میں آٹھ رول ماڈل ہیں جن میں سے ایک کی وائس اوور وہاج علی نے کی ہے، جو ایک ملٹی ٹیلنٹ اداکار ، ورسٹائل ایکٹنگ کی صلاحیتوں اور زبردست شخصیت کے مالک ہیں۔

اس سیریزمیں انہوں نے ایک غیرملکی ڈپلومیٹ کے بیٹے رضا کے کردارکو اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے۔وہاج علی کے ساتھ دوسرے کرداروں کیلئے وائس اوورز کرنے والے فنکاروں میں سجل علی، دنانیر، احسن خان اور نمرا رفیق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم محافظ میں امن، ترقی اور ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا ہے۔ وہاج علی نے اس کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا،"یہ پروجیکٹ میرے لئے انتہائی پراثر اور بامقصد ہے کیونکہ اس میں نوجوانوں کوایک ٹھوس بیانیہ دیا گیا ہے ۔

اس میں ایسے ہیروز کی زندگیوں کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے نوجوانوں کیلئے پرکشش ہے۔ ہماری آوازوں میں اس سیریز کے کرداروں نے مختلف سماجی مسائل ، جیسے اسٹریٹ کرائمز، منشیات کا استعمال، چائلڈ لیبر اور کئی موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔"اس انیمیٹڈ سیریز کی ٹیم نے مل کر ایک بھرپور پیغام تخلیق کیا ہے جو یقینی طور پر پاکستان کی نوجوان نسل کے دلوں کو چھولے گا کیونکہ یہ ایک مثبت انداز کو اجاگر اور اچھائی اور برائی کے درمیان فرق کو واضح کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/06/2022 - 18:47:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :