بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور سنی لیون کے شو کے نام پر لاہوریوں سے فراڈ ہوگیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 15:01

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور سنی لیون کے شو کے نام پر لاہوریوں سے فراڈ ہوگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) ہنی سنگھ اور سنی لیونے کے نام پر لاہوریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ ہوگیا، 15 سے 25 ہزار روپے کی ٹکٹ بیچنے کے بعد آرگنائزرز غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے علاقے بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاﺅس میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک کمپنی نے 25 اکتوبر کو بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور پورن سٹار سنی لیونے کے نام پر بلیو آئی ڈانس پارٹی کے نام سے ایک شو منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی ٹکٹیں انٹرنیٹ اور موبائل میسج کے ذریعے 15 سے 25 ہزار فی کس کے حساب سے فروخت بھی کردیں تھیں مگر ٹکٹیں فروخت کرنے کے بعد مذکورہ کمپنی نے ایک روز قبل یہ کہہ کر شو ملتوی کردیا کہ اب محرم کے بعد یہ شو منعقد کیا جائے گا۔

مذکورہ کمپنی کے موبائل نمبر پر جب رابطہ کیا گیا تو عبدالوہاب نامی شخص نے بتایا کہ ہم نے محرم کی وجہ سے پارٹی ملتوی کردی ہے اور پارٹی میں صرف ممبران ہی آسکتے ہیں جبکہ ہنی سنگھ کے منیجر انوپ سے ممبئی میں جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شو سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنی سنگھ کا پاکستان آنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ہماری پاکستان میں کسی سے ڈیل ہوئی جبکہ سنی لیون کی طرف سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایکسائز اہلکاروں نے بھی رابطہ کیے جانے پر ایسے کسی شو سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 24/10/2014 - 15:01:41

Rlated Stars :