بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور سنی لیون کے شو کے نام پر لاہوریوں سے فراڈ ہوگیا
جمعہ 24 اکتوبر 2014 15:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) ہنی سنگھ اور سنی لیونے کے نام پر لاہوریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ ہوگیا، 15 سے 25 ہزار روپے کی ٹکٹ بیچنے کے بعد آرگنائزرز غائب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے علاقے بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاﺅس میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک کمپنی نے 25 اکتوبر کو بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور پورن سٹار سنی لیونے کے نام پر بلیو آئی ڈانس پارٹی کے نام سے ایک شو منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی ٹکٹیں انٹرنیٹ اور موبائل میسج کے ذریعے 15 سے 25 ہزار فی کس کے حساب سے فروخت بھی کردیں تھیں مگر ٹکٹیں فروخت کرنے کے بعد مذکورہ کمپنی نے ایک روز قبل یہ کہہ کر شو ملتوی کردیا کہ اب محرم کے بعد یہ شو منعقد کیا جائے گا۔
مذکورہ کمپنی کے موبائل نمبر پر جب رابطہ کیا گیا تو عبدالوہاب نامی شخص نے بتایا کہ ہم نے محرم کی وجہ سے پارٹی ملتوی کردی ہے اور پارٹی میں صرف ممبران ہی آسکتے ہیں جبکہ ہنی سنگھ کے منیجر انوپ سے ممبئی میں جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے شو سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنی سنگھ کا پاکستان آنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ہماری پاکستان میں کسی سے ڈیل ہوئی جبکہ سنی لیون کی طرف سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔(جاری ہے)
ایکسائز اہلکاروں نے بھی رابطہ کیے جانے پر ایسے کسی شو سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
-
میری سوتیلی بیٹی نے کبھی مجھے ماں کہہ کر نہیں پکارا، اداکارہ دیا مرزا
-
بیٹی کو اپنی طرح کم عمری میں گھر سے دور نہیں ہونے دونگی، عالیہ بھٹ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
-
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
-
میں شادی کرنے کیلئے بیتاب ہوں، سوناکشی سنہا
-
راجکمارراؤ اورجھانوی کپورکی نئی فلم کے ٹریلرنے دھوم مچادی
-
علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
ہدائتکارنوید رضا کی نئی فلم’’ٹائیگر بابا‘‘ کا کیمرہ کلوزہوگیا
-
عائزہ خان نے ’مدرز ڈے‘ پر بچوں کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں
-
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.