شردھا کپور آئٹم سانگ کے لیے پرجوش

پیر 27 اکتوبر 2014 14:02

شردھا کپور آئٹم سانگ کے لیے پرجوش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء)اپنے زمانے کے معروف ولن شکتی کپور کی بیٹی اداکارہ شردھا کپور اپنے کیریئر میں پہلی بار آئٹم سانگ کرنے والی ہیں۔شردھا اس سانگ کے متعلق بہت پرجوش نظر آئیں۔

(جاری ہے)

انگریزی اخبار ڈی این اے میں شائع شدہ خبر کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’انگلی‘ میں شردھا کا یہ آئٹم سانگ شامل کیا جانے والا ہے۔اس فلم کی ہدایت رینسل ڈیسلوا دے رہے ہیں۔اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے شردھا نے کہاکہ مجھ پر ناچ بسنتی نام کا گانا فلمایا جائے گا۔ فلم میں اس کے علاوہ میرا کوئی رول نہیں ہے۔ لیکن میں اس نئے چیلنج کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔اس فلم میں عمران ہاشمی، کنگنا راناوت، رندیپ ہوڈا اور سنجے دت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/10/2014 - 14:02:09

Rlated Stars :