’’ففٹی شیڈز آف گِرے‘‘ کے کئی مناظر پر فلم سازوں سے اختلافات ہوئے، ڈکوٹا جانسن

اگر مجھے اس وقت معلوم ہوتا فلم کی شوٹنگ کیسے ہوگی تو میں شاید کبھی بھی اس میں کردار ادا کرنے کی حامی نہیں بھرتی، اداکارہ

جمعرات 30 جون 2022 16:25

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن نے کہا ہے کہ ’’ففٹی شیڈز آف گِرے‘‘ میں فلم سازوں کے ساتھ کئی مناظر کی عکسبندی پر اختلافات ہوئے۔امریکی جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اس سے متعلق سچائی کے ساتھ بات نہیں کرسکی کیونکہ مجھے فلم کی پروموشن بھی کرنا تھی لیکن بلاآخر ہم ایک ایسی فلم تخلیق کرنے میں کامیاب ہوئے جیسی ہم چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ڈکوٹا جانسن نے کہا کہ میں نے بہت مختلف سکرین پلے کیلئے معاہدہ کیا تھا لیکن آخر میں بالکل الگ فلم تیار ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ سے ایک رات پہلے میں کچھ مناظر کے مکالمے تبدیل کرتی تھی، اس کی وجہ سے بڑی مشکلات ہوتی تھیں۔ڈکوٹا جانسن نے کہا کہ اگر مجھے اس وقت معلوم ہوتا کہ اس فلم کی شوٹنگ کیسے ہوگی تو میں شاید کبھی بھی اس میں کردار ادا کرنے کی حامی نہیں بھرتی۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت نفسیاتی سا تھا لیکن مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔
وقت اشاعت : 30/06/2022 - 16:25:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :