سنیئر فنکار ایم شریف کانیا مزاحیہ فیملی کھیل،،لو ہم آگئے،، پانچ جولائی کو آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیاجائے گا

جمعہ 1 جولائی 2022 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) کراچی اسٹیج اور ٹی وی کے معروف سنیئر فنکار ایم شریف عوامی فسیٹول تھیٹر 2022 میں اپنا نیا مزاحیہ فیملی کھیل،،لو ہم آگئے،، پانچ جولائی کو آرٹس کونسل کراچی میں پیش کریں گے اس کھیل کی تحریر و ہدایات ایم شریف کی ہیں فنکاروں میں علی حسن ، عرفان ملک ،پرویز صدیقی، فلمسٹار شانزے، فلم اسٹارحنا ملک، کمال ادریس، ضیا ظریف، ایم شریف، صباشیخ بوبی کمال،فائزہ ملک ،اسحاق راجو ،عامر ریمبو،دانش،ناصر جہاںذیب ، مقصود ،احمد بشیر ،شاہد کپور ، سلمان، شامل ہیں مصنف و ھدایت کار ایم شریف خود بھی اس کھیل میں ایک اہم کردار میں شامل ہیں اسٹنٹ ڈائریکٹر کے فریض سہیل انصاری اور ساجد منشی ادا کریں گے جب کہ پروڈکشن انچارج ایس ایم حبیب ہیں میڈیا پبلسٹی وسیم خان،نعیم احمد ،عبدالستار مندرہ ،نسیم بٹ ، مصنف و ھدایتکار ایم شریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام بیپناہ مسائل کا شکار ہیں عوام میں خوشیاں تقسیم کرنے کے لیے صدد آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے ایک بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے اس عوامی فسٹیول کے زریعے نہ صرف لوگوں کو سستی تفریح کے مواقعے فراہم کرنا بلکہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہے ہیں عوامی فیسٹول کے انعقاد پر محمد احمد شاہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ڈرامہ "لو ہم آگئی"شائقین کی توقعات پر ضرور پورا اترے گا اس کھیل کی جہاں بہت سی خوبیاں ہیں وہاں ایک خوبی اس کھیل کا بہت اچھا اور معیاری اسکرپٹ تحریر کیا گیا ہے جو کہ روٹین کی کہانیوں سے مختلف ثابت ہو گا یہ کھیل آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پانچ جولاء کو پیش کیا جائے گا ڈرامہ کا اسکرپٹ فنکاروں میں تقسیم ہونے کے بعد ریہرسیل جاری ہے۔

وقت اشاعت : 01/07/2022 - 21:51:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :